قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) بیس روزپہلے فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے مزید دو مزدور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پپناکھہ کے قریب پرانے ٹائروں سے فرنس آئل بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ جن میں سے قمر عباس ،وحید اسلام ،حق نواز اور کشور پندرہ روز پہلے ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے، جبکہ اسلم اور اسماعیل بھی گزشتہ روزجاںبحق ہو گئے جبکہ فیکٹری کے مالک جاوید ہمایوں اور ٹھیکیدار یونس نے 11 فروری تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ دوسری طرف محکمہ ماحولیات کے افسران نے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کو غیر قانونی فیکٹری کو سیل کرنے کے لئے ابھی تک کوئی رپورٹ ارسال نہیں کی۔