اسلام آباد: جعلی اور نامکمل دستاویزات کئی مسافروں کو پرواز سے اتار لیا گیا

Feb 07, 2017

اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی اور نامکمل دستاویزات پر سفر کرنے والے کئی مسافروں کو پرواز سے روک دیا۔ اٹلی جانے کیلئے پرواز میں بیٹھنے والے شبیر احمد کو نامکمل دستاویزات پر پرواز سے اتار لیا گیا۔ قیس اکرم‘ ریاست‘ محمود‘ روبینہ ہارون‘ اظہر اعجاز‘ عمران گل‘ کرن خالق داد‘ زوار نواز‘ عمران ایوب‘ طارق پرویز اور ارم شہزاد کو بھی سائوتھ افریقہ یوگنڈا‘ آسٹریلیا‘ دبئی یونان جانے والی پروازوں سے کاغذات مکمل اور تصدیق شدہ ہونے سمیت مختلف وجوہات پر روک لیا گیا۔

مزیدخبریں