لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنچایت کے فیصلے پر قتل کے الزام میں باپ بیٹے کی ماتحت عدالت سے ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا اور دونوں ملزموں کی ضمانت منسوخ کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی جس میں ڈسکہ کی سیشن کورٹ سے ملزموں کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈسکہ میں جنرل کونسلر کے ا میداور ناصر کو اویس خان اور گڈو خان نے قتل کردیا۔ عدالت نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے اور دلائل سننے کے بعد باپ بیٹے کی ضمانت منسوخ کردی۔
ہائیکورٹ نے قتل کے ملزم باپ بیٹے کی ضمانت منسوخ کر دی
Feb 07, 2017