آگ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق، ایک کو بچاتے شوہر، بیٹی زخمی

Feb 07, 2017

لاہور/ قصور (سٹاف رپورٹر + نمائندہ نوائے وقت) آگ لگنے سے 3 خواتین زندہ جل گئیں۔ ایک کو بچاتے شوہر اور بیٹی بری طرح جھلس کر ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ تھانہ جوہر ٹائون کے علاقہ وفاقی کالونی کی 30 سالہ عائشہ گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اسی دوران اچانک آگ لگ گئی جس سے عائشہ بری طرح جھلس گئی۔ آگ بجھاتے ہوئے عائشہ کا شوہر آصف اور بیٹی عائلہ بھی جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس، ریسکیو اور ایدھی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تینوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے عائشہ کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق زخمی بچی اور اس کے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حالات مشکوک ہیں، شبہ ہے کہ آگ خود لگائی گئی ہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ شالیمار کی رہائشی 4 بچوں کی ماں سعیداں بانو شوہر کے ہاتھوں جھلسنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم منشاء کو گرفتار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیان پر پہلے ہی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس میںاب دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تاحال آگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ قصور کے علاقہ پھولنگر مدینہ کالونی میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس سے شہزادی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے خاوند محمد اقبال کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں