ترکی: فضائیہ کے 100 پائلٹوں کو قید کی سزا، 180 مشروط طور پر آزاد

انقرہ (اے پی پی) ترکی کی عدالت نے ترک فضائیہ کے 100 پائلٹوں کو قید کی سزا سنا دی۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں 15جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں جن 280 پائلٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے 100 پائلٹوں کو قونیہ کی عدالت نے گولن گروہ کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق باقی 180 پائلٹوں کو، جنہوں نے گولن گروہ کے ساتھ اپنے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو معلومات فراہم کی ہیں، یہ کہتے ہوئے آزاد کر دیا گیا ہے کہ ان پائلٹوں نے بغاوت میں سرگرم کردارادا نہیں کیا تھا، ان 180پائلٹوں کو مشروط طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ ترکی میں 15 جولائی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد تقریبا ایک لاکھ سرکاری ملازمین کو برخاست اور تقریباً 40ہزار کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن