پیرس ( بی بی سی ) فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی رہنما ماری لی پین نے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے 'گلوبلائزیشن اور پر حملہ کیا ہے۔ شہر لیون میں اپنے حامیوں سے کہا کہ 'گلوبلائزیشن دھیرے دھیرے مختلف برادریوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔لوگ بیدار ہو رہے ہیں۔ وہ بریگزٹ دیکھ رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ کو دیکھ رہے ہیں اور خود سے کہہ رہے ہیں کہ انھیں ووٹ دینا چاہیے۔'