افغان دارالحکومت کابل میں ملک کی اعلی ترین عدلیہ کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، اس دوران ایک پیدل بمبار نے پارکنگ ایریا میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا.
افغان سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا، وزارت داخلہ نے دھماکے میں بیس افراد کی ہلاکت جبکہ اڑتالیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے.
ایک ماہ قبل کابل ہی میں پارلیمنٹ پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں تیس افراد مارے گئے تھے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت پر خودکش حملہ , بیس افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی
Feb 07, 2017 | 22:03