خفیہ طاقتیں پیر سیال کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں: نظام سیالوی

سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مستعفی رکن اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ سیال شریف نے جو تحریک شروع کی اسکو غلط ڈائریکشن دینے کی کوشش کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ احتجاج کو دھرنے میں بدلیں، پیر سیال شریف کے حامیوں کو ایک اینکر نے دھرنے پر اُکسایا یہ بھی کہا کہ وسائل نہیں مہیا کر دیئے جائیں گے۔ ہمارا مسئلہ مذہبی تھا مگر کچھ قوتیں سیاسی بنانا چاہتی تھیں۔ پیر سیال کا خاندان 1935ء سے مسلم لیگی ہے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رانا ثناء اللہ کی اپنے بیان پر وضاحت سے مطمئن ہیں۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے حکم پر استعفیٰ دیا، واپس بھی انہی کے حکم پر لیں گے۔ خفیہ طاقتیں پیر سیال شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مجھے بھاری رقم کی بھی پیشکش کی گئی جس پر میں نے جواب دیا کہ آپ کوئی اور گھر دیکھیں۔ لاہور میں جلسے سے پہلے فون کال پر دھرنا دینے کیلئے کہا گیا۔ مذہبی معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش میں نے ناکام بنائی، پیر آف سیال شریف کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی خفیہ طاقتوں نے غلط گائیڈ کیا۔ کچھ عناصر چاہتے ہیں ہم مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال ہوں۔ ایک کوشش ناکام ہونے پر اب مزید کوششیں ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...