سیالکوٹ(نامہ نگار)خاوندنے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ چھ سات قتل کور پور کے محمد ارشد نے اپنی بیٹی ایمن کی شادی تھانہ مراد پور کے گاؤں نواں پنڈ کے محمد سیف سے کی تھی۔ دونوں کے دو بچے پیدا تھے ۔ ڈیڑھ ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر محمد سیف اپنی بیوی ایمن بی بی کو محمد ارشد کے گھر چھوڑ آیا۔ گزشتہ روز ایمن بی بی اپنے بچوں کو ملنے کیلئے اپنے خاوند کے گھر گئی جہاں اسکے خاوند محمد سیف نے اپنے والدہ شاہدہ پروین کے ساتھ ملکر ایمن بی بی کو مشروب میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہو گئی۔ مقتولہ کے والد محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اسکا داماد محمد سیف دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور راستہ سے ہٹانے کیلئے محمد سیف نے شاہدہ پروین کے ساتھ مل کر ایمن بی بی کو زہر دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے ارشد کی رپورٹ پر محمد سیف اور شاہدہ پروین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔