ارشد وہرہ نااہلی کیس‘ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمشن میں جواب الجواب جمع کرا دیا

اسلام آبا د(خصوصی نمائندہ+ آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نا اہلی سے متعلق کیس میں جواب الجواب جمع کر ا دیا گیا،جواب میں ارشد وہرہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان الگ سیاسی جماعت ہے، ارشد ووہرا کے الزامات بے بنیاد ہیں،ارشد وہر ا نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کر کے فلور کراسنگ کی، ارشد ووہرا نے ایم کیو ایم کی بجائے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن جیتا، فلور کراسنگ ثابت ہو گئی ہے اسے نا اہل قرار دیا جائے،پی ایس پی ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کو ایک کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن میں ڈپٹی مئیر کراچی کی ارشد وہرہ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے ،ایم کیو ایم پاکستان نے جواب الجواب جمع کر ا دیا۔جبکہ ارشد وہرہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات کو پڑھنے کے لیے وقت مانگ لیا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پندرہ فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ ایم کیو ایم لندن سے لا تعلقی سے متعلق قومی و صوبائی اسمبلی میں تقاریر کا متن بھی الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا گیا۔ جوا ب میں کہا گیا کہ پاک سر زمین پارٹی کو کوئی پبلک سپورٹ حاصل نہیں۔ ارشد وہرا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ارشد ووہرا جواب دینے اور پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے۔فلور کراسنگ ثابت ہو گئی ہے اسے نا اہل قرار دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن