نجی کورئیر کمپنی عملہ کی لاپروائی‘ ایجوکیٹرز امیدواروں کو رزلٹ کارڈ نہ مل سکے

چوک میتلا(نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں نجی کورئیر کمپنی کی لاپرواہی این ٹی ایس میں ایجوکیٹرزکا ٹیسٹ دینے والے اُمیدوار رزلٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث انٹرویو سے محروم رہ گئے ٹیسٹ پاس کر نے والے اُمیدواروں کا شدید احتجاج حکا م سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطا لبہ کیاہے تفصیل کے مطا بق محکمہ تعلیم میںایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ گذشتہ ماہ لیا گیا تھا جس کا رزلٹ آنے کے بعد پاس ہو نے والے اُمیدواروں کے متعلقہ ایڈریس پر رزلٹ کارڈ ارسال کر نے کے لئے نجی کورئیر کمپنی کا استعمال کیا گیا لیکن ضلع وہاڑی کے عملہ کی لاپرواہی کے باعث سینکڑوں پاس ہونے والے اُمید واروں کو ابھی تک پاس شدہ رزلٹ کارڈ نہیںمل سکے جس کے باعث ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ایجوکیٹرز کے اُمیدوارمحکمہ تعلیم کی جانب سے شروع ہو نے والے انٹرویو سے محروم رہ گئے ہیں اُمیدواروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این ٹی ایس حکام سرکاری پوسٹ آفس کے ذریعے رزلٹ کارڈ بھیجنے کی بجائے پرائیویٹ کمپنی ٹی سی ایس کے ذریعے رزلٹ کارڈ اُمیدواروں کو بھیجے تھے جس کے باعث اُمیدواروں کے رزلٹ کار ڈ اُن کے متعلقہ ایڈریس پر نہیں پہنچائے جاتے جب متعلقہ کمپنی سے پوچھاجاتا ہے تو وہ بھی کوئی جواب نہیں دیتے اُمیدواروں محمد شریف ، کامران ، صفدر علی ، محمد رضوان ، شکیل احمد ، فہیم علی ، یوسف ، بشیر ، شہزاد اوردیگر نے شدید احتجاج حکو مت پنجاب اور این ٹی ایس حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ رزلٹ کارڈ سرکاری پوسٹ آفس کے ذریعے اُمیدواروں کے متعلقہ ایڈریس پربھجوائے اور کوتاہی برتنے والے نجی کمپنی ضلع وہاڑی کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ عملہ کوتاہی نہ کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن