بولان :افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپر یشن 11 مشتبہ افراد گرفتار بارودی سرنگیں اوردیگر اسلحہ برآمد

بولان (آئی این پی) ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کے دوران11مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بارودی سرنگیں و دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹر، فیوز اورگولہ بارود برآمد کئے گئے جبکہ موبائل فون کی سمیں اور کمیونی کیشن آلات بھی برآمد کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا سرچ آپریشن سرخاب افغان مہاجرین کیمپ میں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...