پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا اور پاٹا کی گھی ملز پر سیلز ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ سیلز ٹیکس کے خلاف فاٹا اور پاٹا گھی ملز مالکان نے رٹ دائر کی ہے۔ جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس غضنفرعلی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2017ء کے بعد فاٹا اور پاٹا گھی ملز مالکان سے ٹیکس لیا جاتا ہے۔ اضافی سیلز ٹیکس گھی ملز مالکان پر بوجھ ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا اور پاٹا گھی ملز پر سیلز ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کردیا
Feb 07, 2018