لاہور (کلچرل ڈیسک) گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث شوبز سرگرمیوں سے دور تھی اب دوبارہ تمام رکے ہوئے پراجیکٹس پر تیزی سے کام کرونگی۔ پرستاروں کی مشکور ہوں انہوں نے مجھے ہمیشہ یاد رکھا اور سکرین پر آنے اور گانے کے لیے فرمائش کرتے رہے۔ اپنے پرستاروں کی پرزور فرمائش پر آئندہ ماہ اپنا ویڈیو لانچ کر رہی ہوں۔ دیگر پراجیکٹس پر بھی کام ہو رہا ہے۔بیرون ملک بھی کئی چیزیں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھیں انہیں بھی جلد مکمل کرونگی۔ نئے گانوں اور ویڈیوز کی طرف ہوری توجہ دے رہی ہوں شوبز سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ٹی وی، ریڈیو شوز کنسرٹ جہاں ممکن ہوا نظر آونگی اور پرستاروں سے اتنا عرصہ دور رہ کر جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنیکی کوشش کرونگی۔