الخلیل(اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے8 سالہ فلسطینی نے عرب شطرنج چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد ناجی در الخلیل شہر میں شہدا الاقصی بوائز سکول میں زیرتعلیم ہے۔ فلسطینی بچے نے دبئی میں منعقدہ شطرنج کے عرب مقابلے میں حصہ لیا۔ ایک گروپ میں 18 سال سے کم عمر کے بچے شامل تھے جبکہ دوسرے گروپ میں 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچے شامل تھے ۔محمد سدر نے 2016 میں 12 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے متعدد مقابلے جیتے تھے۔
عرب شطرنج مقابلے میں 8سالہ فلسطینی نے گولڈ میڈل جیت لیا
Feb 07, 2018