بارودبرآمدگی،پولیس مقابلہ سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے بارودبرآمدگی،پولیس مقابلہ سمیت دیگرمقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی ۔منگل کو عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملزم اعتزاز خلیل کیخلاف پولیس مقابلہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے17 فروری،ملزم عبدالرحمن کیخلاف بارود کیس کی سماعت14 فروری،ملزم رشید خان کیخلاف دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کی سماعت 12 فروری جبکہ ملزمان جاوید ستی وغیرہ کیخلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پر حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے15فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن