اسلام آبا د(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمشن نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو،تحریک لیبک یارسول اللہ اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بحال کر دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں غیر فعال سیاسی جماعتوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ نے کی ۔پاسبان پاکستان پارٹی کے رہنما محمد شکور ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید جلال محمود، اور تحریک لیبک یارسول اللہ سمیت دیگر جماعتوں کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے۔الیکشن کمشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلریز رضوی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ،۔ گلریز رضوی نے کہا کہ پہلا نوٹس سیاسی جماعتوں کو بیس اکتوبر دوہزار سترہ۔ دوسرا نوٹس چودہ نومبراور آخری نوٹس چھبیس دسمبر کو جاری کیا،الیکشن کمشن نے ان جماعتوں کی درخواستیں منظور کر لیں۔