اس وقت ملک میں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے: پرویز رشید

Feb 07, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے‘ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا وں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں انصاف کیلئے آتا ہوں۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔ ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے۔ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔ امید ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔اس وقت تو ہمیں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے ان سے بھی جنہوں نے ناانصافی کی اور ان سے بھی جو انصاف کے حق دار ہیں۔ پاکستان کے اندر اتفاق قوم نے مظفر آباد اور پشاور میں دیکھ لیا۔

مزیدخبریں