اسلام آباد (این این آئی)بختاور بھٹو زرداری نے سیدہ عابدہ حسین کو انکی کتاب "Special Star - Benazir Bhutto's Story" پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ یہ نوٹس سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف فاروق ایچ نائیک نے بھیجا ہے۔ نوٹس کتاب کی پبلشر ڈائریکٹر ، پرنٹرز آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کی ڈائریکٹر امینہ سید، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ریجنل سیلز ڈائریکٹر سائوتھ مس سلمہ عادل اور کراچی لیٹریری فیسٹیول کو اس کے بانی ڈاکٹر اسلم فاروقی اور امینہ سید کو بھی بھیجا گیا ہے۔ یہ نوٹس کتاب میں جھوٹے، غیرمصدقہ اور ذاتی عناد کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کتاب میں کوشش کی گئی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، ان کی سیاسی پارٹی اور سیاست پر کیچڑ اچھالا جائے۔
بختاور بھٹو زرداری نے عابدہ حسین کو کتاب ’’سپیشل سٹار بینظیربھٹو سٹوری‘‘ پر قانونی نوٹس بھجوا دیا
Feb 07, 2018