اپریل کے آخر میں مردم شماری کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا: سیکرٹری شماریات

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کے اجلاس میں سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد اپریل کے آخر میں مردم شماری کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزارت شماریات کے حکام نے اعتراف کیا کہ حالیہ مردم شماری مہم میں معذوروں اور تیسری جنس کے بارے میں مکمل معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ نے کہا کہ 1998کی مردم شماری کے مطابق صوابی کے صوبائی اسمبلی کی 6نشستیں تھیں اب 5ہو گئی ہیں، یا تو 1998کی مردم شماری غلط یا پھر ابھی کی۔ چیئرمین کمیٹی رمیش کمار وینکوانی نے کہا کہ نادرا کے ساتھ ڈیٹا مماثلت رکھتا ہے، کراچی کے حوالے سے ہمارا بھی اعتراض تھا مگر اب نہیں ہے۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سالانہ رپورٹ وزارت حکام سے طلب کرلی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایس اے اقبال قادری کے شماریات کی تنظیم نو کے حوالے سے ترمیمی بل پر بحث مئوخر کردی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی تھوڑی مشکلات ہوئی ہیں، الیکشن سے قبل تمام معاملات کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جن جماعتوں کے اعتراضات مردم شماری پر ہیں وہ بھی دور ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...