56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے تمام فریقوں کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر میں پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقین کو فروری کے آخری ہفتے میں حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے محمد اظہر صدیق اور شیراز ذکاء ایڈووکیٹس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں 56 کمپنیوں کی تشکیل اور ان میں کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران تمام کمپنیوں نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ درخواست گزار وکلا نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ شیڈول چار کے تحت 56 کمپنیوں کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ حکومت کو پبلک سیکٹر میں کمپنیاں قائم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...