ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما خالد ضیاء کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کے فیصلہ سے قبل پولیس نے ممکنہ مظاہروں پر پابندی لگا دی۔ اگر 72 سالہ خاتون لیڈر پر الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ ادھر بی این پی کے ترجمان نے کہا حکومت نے ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے الزام لگایا اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلا سکتی ہے۔
بنگلہ دیش: اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کیخلاف بدعنوانی کیس کے فیصلے سے قبل مظاہروں پر پابندی
Feb 07, 2018