ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان قریشی کے لائسنس کو بحال کرنے کے فیصلہ کو معطل کردیا۔ پاکستان بار کونسل نے عبوری طور پر مس فیروزہ فیض کو ہائیکورٹ بار کا قائم مقام صدر مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ ہائیکورٹ بار کی موجودہ نائب صدر بھی ہیں۔ اس سے قبل صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان قریشی کا لائسنس لاہور ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو مزید کارروائی کے لئے معاملے کو بھجوایا تھا۔ پنجاب بار نے گزشتہ ماہ شیر زمان قریشی کے معطلی لائسنس کو بحال کردیا تھا‘ تاہم پنجاب بار کے اس فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ سلامت علی نے پاکستان بار کونسل سے رجوع کر لیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے پھر پنجاب بار کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے شیر زمان قریشی کے لائسنس کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا
Feb 07, 2018