ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان ایئر پورٹ کے علاقہ میں بم کی اطلاع افواہ ثابت ہوئی سکیورٹی فورس کی دوڑیں لگ گئیں بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ گزشتہ رات ایک بجے ایئر پورٹ انتظامیہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ کارگو سیکشن کے احاطے میں بم رکھا گیا ہے جس پر سکیورٹی فورس حساس ادارے و بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا مشکوک باکس کو چیک کرنے پر باکس خالی نکلا جس پر تمام اداروں نے ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے دیا۔