ہری پور (اے پی پی) مشال خان قتل کیس کا فیصلہ (آج) بدھ کو سنٹرل جیل ہری پور میں سنایا جائے گا۔ جیل کی سکیورٹی سخت کر کے میڈیا کو جیل میں رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی کے قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے قتل کیس کا فیصلہ آج بدھ کو سنٹرل جیل ہری پور میں سنایا جائے گا جس کیلئے انتظامات مکمل کر کے جیل کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو جیل میں رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ مقدمہ میں گرفتار 58 ملزمان میں سے 57 ملزمان کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے جبکہ بعد میں گرفتار ہونے والے ایک ملزم اظہار اﷲ کا ٹرائل بعد میں مکمل کیا جائے گا۔