نارنگ منڈی (نامہ نگار)نواحی علاقہ کالاخطائی میں دولہا اور دلہن والوں کے مابین معمولی جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی۔ دلہن والوں نے کھانا اہلِ دیہہ میں تقسیم کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بارات جب دلہن کے گھر کے قریب پہنچی بینڈ باجے بج رہے تھے کہ اس دوران دلہن والوں میں سے کسی نے بارات کے آگے ناچتے لڑکوں میں سے ایک لڑکے کو تھپڑ رسید کر دیا جس سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا دیکھتے دیکھتے فریقین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ گالی گلوچ کے بعد دولہا والے دلہن کے بغیر مایوس لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ معززین علاقہ نے مصالحت کروانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔
نارنگ منڈی: معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا‘ بارات دلہن کے بغیر واپس چلی گئی
Feb 07, 2018