ہری پور انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا ستائیس جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایک مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ ملزم نے مشال خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔کیس میں پانچ مجرمان کو پچیس پچیس برس قید سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے کیس میں گرفتار چھبیس ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت میں ستاون ملزم موجود تھے۔ مشال خان قتل کیس میں اٹھاون افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کیس میں اکسٹھ ملزمان نامزد تھے۔ مشال خان کو گزشتہ برس توہین مذہب کے الزام میں قتل کردیا گیا تھا۔ کیس کا مرکزی ملزم تحصیل کونسلر مفرور ہے۔ فیصلے کے بعد مشال خان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا فیصلے پر مشاورت کریں گے۔ مشال خان ایک نظریہ اور سوچ کا کا نام تھا۔ عمران خان عبدالولی خان یونیورسٹی کو مشال خان کے نام سے منسوب کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔
مشال خان قتل کیس: ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ پانچ کو پچیس پچیس برس قید کی سزا سنادی, چھبیس ملزمان کو بری کردیا گیا
Feb 07, 2018 | 22:38