ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر195ملزمان کے خلاف مقدمات درج

لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر195ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جبکہ جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور ساو¿نڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں105ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ہےں۔پٹرولنگ پولیس نے مختلف مقامات سے 25جواریوں کو گرفتار کر کہ انکے قبضہ سے جواءپر لگی رقم64912روپے برآمد کیے جبکہ پٹرولنگ ٹیم نے اشتہاری کی مدد کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ای پیپر دی نیشن