کراچی ( کرائم رپو رٹر )ساحل سمندر نے شیر خوار بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر ہلا ک کر نے والی شقی القلب ما ں شکیلہ کا تین روزہ ریما نڈ حا صل کر لیا ملزمہ شکیلہ زوجہ راشد نے دو روز قبل اپنی ڈھائی سالہ بیٹی انعم کو سمندر میں ڈبو کر ہلا ک کر دیاتھا اور پو لیس کو بیان دیاتھا کہ اس کے شوہر پر راشدنے ایک ماہ قبل اسے گھر سے نکال دیاتھا جبکہ باپ نے بھی جگہ نہیں دی جس پر وہ انتہا ئی قدم اٹھا نے پر مجبور ہوئی اور بچی کے بعد وہ خو دبھی مر نا چاہتی تھی ۔ پو لیس کے مطابق اس بارے میں ملزمہ شکیلہ کے شوہر راشد اور با پ سمیت دیگر گھر والو ں سے بھی تفتیش کی جائے گی اور اگر ضروری سمجھا گیا تو شوہر راشد کے خلاف بھی کا رروائی کی جائے گی ۔