گاڑیوں کے نام پر فراڈ کرنیوالے کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے شہریوں سے گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم شفیق حالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔ملزم کے خلاف ایک سوپچاس سے زائد شہریوں نے جولائی 2016ء میں نیب سے رجوع کیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 20 فروری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے شہادتیں طلب کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن