سپیشل پروٹیکشن یونٹ اہلکاروں کو خصوصی سکیورٹی کورس کرانے کا فیصلہ

Feb 07, 2019

لاہور(نامہ نگار) سپیشل پروٹیکشن یونٹ(اےس پی ےو) کے اہلکاروں کو خصوصی سیکیورٹی کورس کرانے کا فیصلہ کےا گےا ہے ۔ ابتدائی طور پر 832 کانسٹیبلز کو کورس کرایا جائے گا ۔ سپیشل سیکیورٹی کورس کا آغاز 11 فروری سے پولیس ٹریننگ سینٹر ملتان میں ہوگا ۔منتخب کئے گئے کانسٹیبلز کو 10 فروری تک پولیس ٹریننگ سینٹر ملتان پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہےں۔ اے آئی جی ٹریننگ زاہد نواز مروت نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں