کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے رابی سنٹر گلبرگ میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان سے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان میں ڈاکٹر عبدالرشید اور حاجی گل شامل ہیں۔ملزمان نے رابی سنٹر میں سینکڑوں دوکانیں فروخت کیں ،لیکن ابھی تک کسی کو بھی قبضہ نہیں دیا، سینکڑوں لوگوں کی شکایات پر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...