کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ،پاکستان مذاکرات چاہتا ہے تو دہشتگردی ختم کرے،بھارتی وزیر خزانہ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کشمیر کے حوالے سے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا پاکستان کشمیر میں حالات خراب کرنے کی تمام تر کوششیں کررہا ہے تاہم ہماری فوج ان کوششوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت بات چیت کیخلاف نہیں ہے تاہم دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارت سے کسی صورت الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے اپنے دورہ کے دوران کئی حلقوں کے نمائندوں سے بات چیت کی جنہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تاہم پاکستان حالات کو نارمل نہیں ہونے دے رہا۔ انہوں نے کہا پاکستان اگر حالات کو ٹھیک کرنے اور مذاکرات کا خواہشمند ہے تو اسے دہشتگردی کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا۔
بھارتی وزیر خزانہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...