نجی ہا ئیر سیکنڈری اسکول کا لج کے زمرے میں نہیں آتے ،پر وفیسر زاہد احمد

کراچی (نیوز رپورٹر) پرائیوٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کالج کے زمرے میں نہیں آتے ‘ پرائیوٹ کالجز کا ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ کالجز سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ کالجز سندھ نے پروفیسر زاہد احمد کا کہنا تھا کہ نجی ہائر سکینڈری اسکولز خود کو کالج کے طور پر متعارف کروانے سے گریز کریں۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ کالجز سندھ پروفیسر زاہد احمد کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قائم تمام سرکاری اور نجی ایلیمنٹری،سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز محکمہ تعلیم اسکول کے ماتحت ہیں اور تمام سرکاری و نجی کالجز محکمہ تعلیم کالجز کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ بعض نجی ہائر سیکنڈری اسکولز کی جانب سے خود کو کالج ظاہر کرنے کی اطلاعات پر جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ہائر سیکنڈری اسکولز ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ سے رجسٹرڈ ہیں جو محکمہ تعلیم اسکولز کے ماتحت ہے جب کہ نجی کالجز ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ کالجز سندھ سے رجسٹر کروانے ہوتے ہیں اس لئے نجی ہائر سیکنڈری اسکولز کا خود کوکالج ظاہر کرنا انتظامی مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ خود کو کالج ظاہرکرنے والے نجی ہائر سیکنڈری اسکولز کی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں ایسے نجی ہائرسیکینڈری اسکولز کو ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ کالجز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ کالج تصور کرتے ہوئے انکے خلاف مروجہ قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...