سرکاری اراضی پر قبضے، افسروں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے 12 کو گیارہ فروری کو طلب کرلیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے کرانے میں سرکاری افسروں کا بطور سہولت کار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے 12سابق ٹی ایم او اقبال ٹائون کو تفتیش کے لئے 11فروری کو طلب کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ طلب کیے جانے والے افسروں میں شکیل انجم ، طارق سعید ،خالد رشید ،ملک لیاقت علی ،رانا نوید اختر، رائے محمد اشرف ، میاں شوکت علی ،چوہدری محمد سلیم ،معصومہ اکرم ،مزمل اشتیاق ، شگفتہ فردوس اور رائے امتیاز حسین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن