کراچی ( کرائم رپو رٹر ) ساحل سمندر نے شیر خوار بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر ہلا ک کر نے والی شق القلب ما ں شکیلہ کا تین روزہ ریما نڈ حا صل کر لیا۔ ملزمہ شکیلہ زوجہ راشد نے دو روز قبل اپنی ڈھائی سالہ بیٹی انعم کو سمندر میں ڈبو کر ہلا ک کر دیاتھا اور پو لیس کو بیان دیاتھا کہ اس کے شوہر راشد نے ایک ماہ قبل اسے گھر سے نکال دیاتھا جبکہ باپ نے بھی جگہ نہیں دی جس پر وہ انتہا ئی قدم اٹھا نے پر مجبور ہوئی۔ پو لیس کے مطابق اس بارے میں ملزمہ شکیلہ کے شوہر راشد اور باپ سمیت دیگر گھر والو ں سے بھی تفتیش کی جائے گی اور اگر ضروری سمجھا گیا تو شوہر راشد کے خلاف بھی کا رروائی کی جائے گی ۔