بحریہ کا آپریشن، 30 ملین ڈالر مالیت کی حشیش قبضہ میں لے لی

Feb 07, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کر کے30ملین ڈالر ز مالیت کی تقریبََا دو ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی جو بلوچستان میں پسنی کے قریب سمندر کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھی۔مزید کاروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش اینٹی نار کورٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔ یہ آپریشن نہایت محتاط حکمت عملی ، کڑی نگرانی اورانٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ جو ہمارے ملک سے ملحقہ ساحلی علاقوں میں ہونے والی غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کے سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔

مزیدخبریں