عدالت نے نیشنل کرکٹ کلب اسلام آباد کے گرائونڈ کا سٹیٹس بحال کردیا

لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ کلب اسلام آباد کے صدر شبیر احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سول عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد سہیل نے اپنے فیصلے میں گراؤنڈ کا پرانا سٹیٹس بحال کرتے ہوئے چھ دسمبر کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔عدالت نے سی ڈی اے‘ ایم سی آئی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔عدالت نے ایم سی آئی‘ سی ڈی سے اٹھارہ فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ شبیر احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میٹرو پولیٹن انتظامیہ کی جانب سے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ پر قبضے سے کرکٹرز کھیل کے بنیادی حق سے محروم ہو گئے ہیں۔ ہم نے کئی برس کی دن رات محنت اور کوششوں سے نوجوانوں کے لیے کرکٹ کھیلنے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے تاہم اب انتظامیہ اس بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے درپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...