لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ کیا کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ محسن سرفراز احمد کی کپتانی کے خلاف رہے ہیں اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں عالمی کپ تک کپتان مقرر کر دیا ہے تو قومی ٹیم کے کپتان کی مخالفت کرنے پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ شعیب ملک کو متبادل کپتان بنانے کا تجربہ مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔ مشکوک ماضی کی وجہ سے انہیں کپتان بنانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ سرفراز احمد کو آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ میں کپتانی کرنی چاہیے تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا کرکٹ بورڈ کی غلط حکمت عملی کیوجہ سے ابہام پیدا ہوا، ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔ میں نے ہمیشہ سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے کیونکہ وہ مافیا کے خلاف ہے،غلط کانوں سے دور رہتا ہے اور کھیل میں کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
سرفراز کے کپتان بننے پرمحسن حسن خان کو مستعفی ہونا چاہئے : سرفرازنواز
Feb 07, 2019