لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد شیخ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر میڈیا راجہ محسن اعجاز کو بیرسٹر مسرور شاہ کے ذریعے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن اعجاز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد کرکٹ ایڈمنسٹریشن سے منسلک افراد کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ دس ملین روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس ہتک عزت آرڈیننس دو ہزار دو کے تحت بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت آرڈیننس دو ہزار دو کے تحت ایسی بیان بازی خلاف قانون ہے۔ غیر مشروط معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شکیل شیخ نے ڈائریکٹر میڈیا پی ایچ ایف راجہ محسن اعجاز کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا
Feb 07, 2019