پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے چارج سنبھال لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نیلاہورمیں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی بار یہ عہدہ متعارف کرایاگیاہے،وسیم خان اس سے پہلے لیسٹرشائر کاونٹی میں چیف ایگزیکٹوآفیسر کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔پی سی بی ہیڈکوارٹر میں انکی ملاقات سب سے پہلے بورڈ سربراہ احسان مانی سے کرائی گئی، اس کے بعد دوسرے سٹاف سے تعارف ہوا۔آج گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کے ساتھ تعارف اور ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے بارے میں بات چیت ہوگی، مختلف معاملات کا جائزہ لینے کے بعد 9 فروری کو وسیم خان کی پریس کانفرنس شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیں گے۔یاد رہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے، اس مقصد کے لئے انگلش کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیسٹر شائر کاؤنٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو موزوں ترین شخصیت خیال کیا جارہا ہے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک سٹرکچر کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے گا، محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر چکی ہے۔چیئرمین بور ڈ آف گورننگ بورڈ کے الائونسز و دیگر قواعد و ضوابط پر بات ہوگی ۔ پی سی بی کے نسل پرستانہ جملوں کے خلاف پروگرام اور براڈ کاسٹر ز کے معاملات ‘ٹاسک فورس کی آئینی ریویو کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن