لکھنو(این این آئی)لکھنو میں مڑیاؤں کے علاقے مبارکپورمیں شوہر کی بیوفائی سے نالاں ہوکر خاتون نے اپنے 2بچوں کے ہمراہ گلے میں پھانسی لگا لی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون نے رسی کے ایک سرے سے بچوں کو لٹکایا اور دوسرے سے خود پھانسی لگا لی۔اتفاق سے بچے کے گلے میں پھندا ڈھیلا پڑنے سے زمین پر جاگرا جس سے اس کی جان بچ گئی۔بچے کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو کمرے کا منظر دیکھ لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔خاتون اور بیٹی کی حالت نازک تھی۔ انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ماں اور بیٹی کو مردہ قراردیدیا۔
بھارت ،شوہر کی بیوفائی سے ناراض بیوی نے دوبچوں سمیت پھانسی لگا لی
Feb 07, 2019