دبئی (آن لائن) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے دورہ امارات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ راہبائوں کو پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھولک برادری کے روحانی پیشوا کا یہ پہلا مشرقی وسطیٰ کا دورہ تھا۔ اس تین روزہ دورہ میں پوپ فرانسس نے اس بات کی نشاندہی کی بیشتر پادری راہبائوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں اور انہیں خاموش رہنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران پوپ فرانسس نے اپنے پیشرو ’بینڈکٹ‘ کی کاوشوں کو سراہا جس کے تحت ان اجتماعات کو بند کر دیا گیا جہاں راہبائوں کو جنسی زیادتیوں کا سامنا تھا۔
راہبائوں کو پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے: پوپ فرانسس کا اعتراف
Feb 07, 2019