سویڈن میں ایک چرچ سے گذشتہ برس چوری ہونے والے ہیرے جواہرات کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر سے ملے ہیں جنہیں حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔سٹاک ہوم پولیس کا کہنا ہے کہ زیورات چوری کرنے والے دو ملزمان ایک کشتی پرسوار ہوکر فرار ہوگئے تھے۔ ان کے ہاتھوں چوری ہونے والے زیورات کوڑے کرکٹ سے ملے ہیں۔دارالحکومت سے ملنے والے جوہرات کوتجزیے کے لیے ایک دوسرے شہر کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جواہرات کی مالیت 72 لاکھ ڈالر ہے۔سویڈن میں چوری ہونے والے جوہرات 17ویں صدی عیسوی کے دور کے شاہی خاندان کی یاد گار تھے ۔
سویڈن: شاہی خاندان کے چوری شدہ جواہرات کوڑے کرکٹ سے برآمد
Feb 07, 2019 | 17:01