وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا دفتر نیب کے کیسز بھگتنے والے لوگوں کو تفتیش سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے دفتر کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی باتیں کی گئیں۔ کابینہ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اس اقدامات پر تفتیش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔ کابینہ اجلاس میں اشیاۓ ضروریات کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ نون کے دور میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی کا ٹرینڈ سامنے آیا ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو قیمتوں کا قریبی جائزہ لیں گے۔