چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پاک ایران بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش تکالیف کا نوٹس

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پاک ایران بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش تکالیف کا نوٹس لے لیا ۔وفاقی اور بلوچستان حکومت کو محصور زائرین کا اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچانے کے ہدایات کردی گئی ۔زائرین کے مسائل کے ذمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کر دی گئی ,وزارت داخلہ سے پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل کو فوری حل کرکے کمیٹی میں رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ 1100 سے زائد پاکستانی زائرین تفتان بارڈر پر شدید سردی میں ایک ہفتے سے محصور ہیں۔ زائرین کو بحفاظت کوئٹہ پہنچانے کیلئے فوری طور پر کانوائے کا بندوبست کیا جائے۔ انھوں نے زور دیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت زائرین کو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچانے کیلئے فوری انتظامات کرے۔زائرین کے مسائل کے ذمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی جائے۔
#/S

ای پیپر دی نیشن