سپریم کورٹ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈریزنگ کیس کی سماعت 12 فروری کو کریگی

Feb 07, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ ریزنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 فروری کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل‘ چیئرمین واپڈا اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بنک اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں