زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ 18 لاکھ ڈالر اضافہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے پاس جنوری کے آخری ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 12 ارب 27 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گیا، تاہم کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 7 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 6 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ جس کی وجہ سے اس دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 28 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہی ہوا اور ان کا حجم 18 ارب 64 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گیا۔ دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 8 پیسے بڑھ گئی اور برطانوی پاونڈ بھی 6 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے سستا ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک ڈالر کی قدر 8 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 49 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 154 روپے 50 پیسے رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...