لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آٹا، چینی بحران اورگندم کی درآمد کے خلاف کیس میں گندم اور چینی کے مکمل سٹاک، ایکسپورٹ اورسمگلنگ کاریکارڈ طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ آٹا اور چینی وافر موجود ہیں مافیا نے مصنوعی بحران پیدا کیا۔ فیڈ ملوں نے مکئی مہنگی ہونے کی وجہ سے گندم اٹھائی۔ ڈھائی لاکھ ٹن فیڈ ملوں نے اٹھائی اور چار لاکھ برآمد کی گئی۔ عدالت گندم کی درآمد پر پابندی اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔