حاضری معافی کیلئے درخواست، نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جائیں: ہائیکورٹ

Feb 07, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جائیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر عدالت کو مطمئن کیا جائے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر نواز شریف کی حالت اس قابل نہیں کہ وہ سفر کر سکیں اس بابت طبی رپورٹ پیش کی جائے۔ نوازشریف کے وکیل نے انکی تشویش ناک حالت کو بنیاد بنا کر حاضری معافی کی درخواست دائر کی، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ نواز شریف ہوٹلوں میں کھانے کھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں